اٹالین اوپن ٹینس: سرینا ولیمز Ú©ÛŒ انجری Ú©Û’ بعد فاتØ+انہ واپسی
491534 73805838 - اٹالین اوپن ٹینس: سرینا ولیمز Ú©ÛŒ انجری Ú©Û’ بعد فاتØ+انہ واپسی

روم: (ویب ڈیسک) امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے انجری کے بعد کورٹس میں جاندار واپسی کرتے ہوئے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ میڈیسن کیز، جوہانا کونتا اور گربین مگروزا بھی پہلی آزمائش میں سرخرو ہوئیں۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویمنز سنگلز پہلے رائونڈ میچز میں سرینا ولیمز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ریبیکا پیٹرسن کو 6-4 اور 6-2 سے شکست دیکر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی۔ ان کی بہن وینس ولیمز بھی پہلی رکاوٹ عبور کرنے میں کامیاب رہیں انہوں نے ایلیز مرٹنز کو شکست فاش سے دوچار کیا جبکہ دونوں بہنوں کے درمیان 17 سال بعد یورپین کلے کورٹ کے اگلے رائونڈ میں آمنا سامنا ہو گا۔

امریکہ کی میڈیسن کیز نے پولونا ہرکوگ کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، برطانوی کھلاڑی جوہانا کونتا نے علیسن رسکی کو ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

اسپینش کھلاڑی گربین مگروزا Ù†Û’ شوئی زینگ Ú©Ùˆ شکست دے کر دوسرے رائونڈ تک رسائی Ø+اصل کی، وکٹوریہ آزارینکا Ù†Û’ شوئی زانگ Ú©Ùˆ زیر کر Ú©Û’ دوسرے رائونڈ میں پہنچنے کا اعزاز پایا، امریکن کھلاڑی ڈینلی روز کولنز Ù†Û’ کیرولین وزنائیکی Ú©Ùˆ ہرا کر دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔